سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(امت نیوز)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا
سہیل تنویر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

کرکٹر کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر مواقع دیے
سہیل تنویر نے پاکستان کی طرف سے 62 ون ڈے 57 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔