PSL کے بقیہ میچز میں سرفراز احمد کی شرکت مشکوک

راولپنڈی(اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق سرفراز کی انگلی کا ایکسرے آج رات کیا جائے گا۔فیصلہ اسکین کے بعد ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف سرفراز احمد نے ٹیم کی ضرورت کیلئے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی۔ سرفراز احمد نے انگلی پر پٹیاں باندھ کر ٹیم کیلئے بیٹنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ سرفراز کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت کے حوالے سے اسکین کی رپورٹس کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ نے پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی۔