پاکستانی عازم عمرہ کی طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد سانس بحال ہوگئی،فائل فوٹو
پاکستانی عازم عمرہ کی طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد سانس بحال ہوگئی،فائل فوٹو

مسجد نبوی ﷺ میں دوران عبادت پاکستانی کی دھڑکن 10 منٹ رکنے کے بعد دوبارہ چل پڑی

مدینہ: مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مشغول پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد تک رک گئی۔

مسجد نبویﷺ کے سوشل میڈیا پیج پر کہا گیا کہ عمرے کی ادائیگی کی غرض سے آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے۔

اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی، اطلاع ملنے پر مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار فوری طور پرپاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

پاکستانی عازم عمرہ کی طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔