لاہور قلندرزکی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں،فائل فوٹو
لاہور قلندرزکی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں،فائل فوٹو

پشاور زلمی نے قلندرز کو جیت کیلیے 208 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیدیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زلمی کے کپتان بابراعظم اور نوجوان صائم ایوب نے ابتدا سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

قبل ازیں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں براہ راست کوالیفائی کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچ اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے 180 تک کا ٹارگٹ دیں۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ میچ ووننگ پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 8 کا 23 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔