ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے 5چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے صرف 27 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی

پی ایس ایل:ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 206 رنز کا ہدف دیدیا

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 24 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دے دیا ۔۔ ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کئے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی

ملتان کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی کپتان محمد رضوان 18 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ شان مسعود نے 50 گیندوں پر 75رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے 27 گیندوں پر 60 رنز بنا ڈالے ۔

اسلام آباد کی طرف سے محمد وسیم اور شاداب خان نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں،ایک کھلاڑی کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا