پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

کابل (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

شیڈول کے مطابق سیریزکے تینوں میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 25 ، 27  اور 29 مارچ کو کھیلے جائیں گے

اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے

پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان،  احسان اللہ، عماد وسیم  اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔