فہیم اشرف نے 26گیندوں پر 48رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 24 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 206رنز کا ہدف 8وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا

کپتان شاداب خان نے 44 اورکولن منرو نے 40 رنز بنائے ،فہیم اشرف نے 26 گیندوں پر 48رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے

اسلام آباد یونائیٹڈنے ہدف ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیا

ملتان سلطانز کی طرف سے انور علی نے 3وکٹیں حاصل کیں،احسان االلہ اور اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ایک وکٹ عباس آفریدی کے حصے میں آئی

اس سے قبل  ملتان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کئے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

ملتان کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی کپتان محمد رضوان 18 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ شان مسعود نے 50 گیندوں پر 75رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے 27 گیندوں پر 60 رنز بنا ڈالے ۔

اسلام آباد کی طرف سے محمد وسیم اور شاداب خان نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں،ایک کھلاڑی کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا