لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی (اُمت نیوز) لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ پر 226 رنز بنائے تھے۔
فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے، عبداللہ شفیق ایک سکور، کامران غلام 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
، 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 107 رنز بنا سکی۔
رحمان اللہ گرباز 15، ایلکس ہیلز 18 ، کولن منرو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان 12 اور مبصر خان 3، آصف علی 7 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن علی نے سکور میں 18 رنز کا اضافہ کیا۔
راشد خان نے 4 شکار کیے، زمان خان، حارث رؤف نے دو دو، ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز سکواڈ
کپتان شاہین آفریدی، وکٹ کیپر سیم بلنگز، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ
کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر اعظم خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، آصف علی، فہیم اشرف، مبشر خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، فضل حق فاروقی۔