ویمنز لیگ،ایمازون نے سپر وومن کو 41 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی(اُمت نیوز)ویمنز لیگ کے دوسرے نمائشی میچ میں ایمازون نے سپر وومن کو 41 رنز سے ہرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمازون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ پر 204 رنز بنائے تھے۔ڈینی وائٹ نے 97 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تو بسمہ معروف نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سپروومن کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 163 رنز ہی بنا سکی ۔
ایمازونز کی انعم امین نے 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثناء نے 2، ڈینی وائٹ اور غلام فاطمہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ایمازونز کی ڈینی وائٹ کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایمازون اور سپر وومن کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ کل راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔