پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(اُمت نیوز) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔
میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے آخری 5 مقابلوں میں محمد رضوان الیون فاتح رہی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 8 میں دونوں ٹیموں کے درمیان 17 فروری کو کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز 56 رنز سے فاتح جیتی تھی۔
پشاور زلمی نے گزشتہ میچ میں 240 سے زائد رنز کا ہدف دیا تھا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کے ناقابل شکست 145 رنز کی بدولت 10 گیندوں قبل ہی ٹارگٹ حاصل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔