دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

شارجہ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹکرائیں گی
افغانستان کے خلاف آج دوسرے ٹی20 کے لیے پاکستان ٹیم نے اپنی پلینئگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان نے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔
میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا

پہلے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح تھی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27مارچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا