عبداللہ شفیق مسلسل 4اننگز میں صفرپرآؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر

شارجہ(امت نیوز)پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے

اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے۔

محمد حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں