شاداب خان کی مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل

شارجہ(اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ شاداب خان نے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان غنی کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری کرلی۔
واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 یا زائد وکٹیں لیں۔

ان سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا تھا۔
شاہد آفریدی نے 98 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔