فائل فوٹو

پنجاب حکومت کا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے لائٹ دینے سے انکار

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پنجاب حکومت نے نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے لئے لائٹ دینے سے انکار کردیا ہے
محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگلے ماہ نیوزی لینڈ میچز کی لائٹس خود خریدنے کا مراسلہ لکھ دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز اگلے ماہ لاہور میں شروع ہوگی، اس حوالے سے لائٹس لگانے کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ نے اس بار نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے لئے لائٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ حال ہی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ ایٹ میں بھی لائٹس کا تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔
پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ میں تنازعہ ختم کرنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ معاہدے کے تحت پی سی بی آئندہ اپنی لائٹس خود خریدے گا۔