پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

اسلام آباد(اُمت نیوز)ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیاہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا،کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر سمیت پاکستانی یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔