امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، متعدد فوجی ہلاک

امریکا (اُمت نیوز) ٹریننگ مشن کے دوران امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
امریکا کی ریاست کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے اس حوالے سے کام کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرز میں سوار افراد کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی کریش کے بعد ان افراد کی حالت بتائی گئی ہے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ریاست کینٹکی میں فوج کے دو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران کریش ہوئے، وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق HH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مختلف فوجی کارروائیوں بشمول فضائی حملوں اور طبی انخلاء کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔