حارث روف نے عمرہ ادائیگی،بابر نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کر دی

سعودی عرب (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کےسپیڈ سٹارحارث رؤف اور کپتان بابر اعظم نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عمرہ ادائیگی کےبعد حارث روف نے خانہ کعبہ سے تصویر شیئر کی جبکہ بابر اعظم نےمسجد نبوی ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے کی تصویر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے ۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںﷺسے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔