آخری ٹی 20 میں پاکستان کو شکست، سیریز2-2 سے برابر

راولپنڈی (امت نیوز) راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارک چیپ مین اورجیمز نیشم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ پاکستان کو آخری ٹی 20 میچ میں شکست میں کامیاب ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے مہمان ٹیم کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے 194 رنز بنائے ۔محمد رضوان 98رنز پر ناٹ آؤٹ رہے
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد حارث بھی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو گئے، اگلے ہی اوور میں صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
افتخار احمد 36 اورعماد وسیم 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 193رنز اسکور کئے
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 3 اور اش سوڈھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔