سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کا داخلی دروازہ ٹنڈولکر اور لارا کے نام

سڈنی (اُمتنیوز) تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کا داخلی دروازہ لیجنڈری کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کے نام کردیا گیا۔
دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آسٹریلیا کے تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ نے داخلی دروازہ عظیم بلے بازوں کے نام کر دیا ہے، آئندہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی لارا ٹنڈولکر گیٹ سے میدان میں داخل ہوں گے۔
بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلوی زمین پر اپنی پہلی سنچری سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہی بنائی تھی، ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا بھی اسی سٹیڈیم میں 277 رنز کی یادگار اننگز کھیل چکے ہیں۔