جونیئرفٹبال ٹیم کے کھلاڑی منیرآفتاب انتقال کرگئے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان جونیئر فٹبال ٹیم کے معروف کھلاڑی منیر آفتاب عرف مُنّا انتقال کرگئے۔

منیر آفتاب گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 26 سال تھی

حکومت اور اسپورٹس بورڈ سے منیر آفتاب کے علاج معالجہ کیلئے متعدد بار اپیلیں کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔ اورعلاج معالجے، تین معصوم بچیوں اور گھر کے اخراجات چلانے کیلئے حکومتی معاونت اور روزگار کے منتظر تھے

12 سال کی عمر میں 2009 ءمیں ایران میں ہونے والے انڈر 13فٹ بال فیسٹول میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔ انڈر 14 ،15 اور 16میں بھی عالمی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا