موبائل فونز اور کاروں کی درآمدات میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کےدوران موبائل فونز اور کاروں کے درآمدی بل میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

جولائی 2022سے مارچ 2023تک موبائل فونز کی امپورٹ 71 فیصد اور کاروں کی درآمد 80 فیصد کم رہی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے9 ماہ میں ، موبائل فونز کا درآمدی بل ایک ارب 13 کروڑ ڈالر کی کمی سے 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر پر آ گیا ۔

گزشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔ مارچ میں موبائل فونز کی درآمد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 92 فیصد کم رہی ۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ 70 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں ۔ گذشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی کاریں امپورٹ ہوئی تھیں