دوسرا ون ڈے،پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (اُمت نیوز)دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بابر الیون
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان شامل ہیں۔
آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، ول ینگ، چیڈ بوس، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہینری نکولس، جیمز نیشم، رچن رویندرا، ہینری شپلی، اِش سوڈھی اور میٹ ہنری شامل ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں آج فاسٹ بولر احسان اللّٰہ ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کیپ دی۔