انڈین پریمیئر لیگ میچ کے دوران تماشائی آپس میں لڑ پڑے

بھارت (اُمت نیوز)آئی پی ایل کے میچ کے دوران تماشائی اسٹینڈ میں آپس میں لڑ پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر سن رائزز اور دہلی کی ٹیم کے مداح کراؤڈ کی موجودگی میں ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔
گزشتہ روز آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد نے دہلی کیپٹلزکو شکست دی، اس میچ کے دوران جہاں کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے وہیں اسٹینڈ میں تماشائی ایک دوسرے سے لڑائی کر بیٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔