۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو
۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو

نئی ٹیسٹ رینکنگ، بھارت نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم نے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ پندرہ ماہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھی جسے بھارت نے تازہ رینکنگ میں چھین لیا اور خود پہلے نمبر پر آ گئی ہے ۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ تیسرے، ساؤتھ افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔رینکنگ میں سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔