ایشین آرم ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے   چاندی کےدو تمغے جیت لیے، بہاول خان نےسب جونئیر سترکلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

عبدالوہاب خان نے یوتھ اسی کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا ۔ چیمپئن شپ کا فائنل تین مئی کو کھیلا جائے گا