نیپال نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کرتی پور ( اُمت نیوز) نیپال اے سی سی پریمیئر کپ کا فائنل جیت کر ایشیا کپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔