پاکستان کے ساتھ سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری ہورہی ہے: ایش سودھی

کراچی (اُمت نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر ایش سودھی کا کہنا ہے کہ باہمی سیریز سے کیوی پلیئرزکی ورلڈ کپ کے لیے زبردست تیاری ہورہی ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایش سودھی نے کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے ہماری بی ٹیم گرین شرٹس کے مدمقابل ہے، جیسے تجربہ نہیں! چند کھلاڑی تجربہ کار ہیں جبکہ بیشتر کھلاڑی غیر تجربہ کار، ون ڈے کرکٹ میں ٹمپرامنٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
ایش سودھی نے ثقلین مشتاق سے متعلق سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقلین مشتاق جیسے سپنر کی ڈریسنگ روم میں موجودگی ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے، انہیں پیار سے ’’گرو‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ دونوں میچز میں فخر زمان نے بہت ہی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، سپنر نے کہا کہ ہماری ٹیم ولیمسن کی کمی کو ضرور محسوس کررہی ہے، وہ دنیا کے بہترین پلیئرز میں سے ایک ہیں۔