پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا۔

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔ شاہینوں کو 5 میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کےلیے مزید ایک کامیابی درکاد ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈےسیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، قومی ٹیم اب تک ہونے والے ون ڈے میچز کے دونوں میچز اپنے نام کر چکی ہے۔
سیریز کا تیسرا میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کےلیے ٹیمیں شام کو ٹریننگ کریں گے۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں 289 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کیا تھا اور دوسرے ون ڈے میں 337 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں پر پورا کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل سہہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔