نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، فائل فوٹو
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی، چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کو 5 میچز کی اس سیریز میں 0-3 سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم میں پانچ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شان مسعود، اسامہ میر، افتخار احمد اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن جائے گی۔