چوتھا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف

 

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے خلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میں بیٹنگ جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جارہے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر سیریز میں کم بیک کریں۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود، انجری کے باعث محمد نواز کی جگہ افتخار احمد جبکہ محمد حارث اور اسامہ میر کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان کے خلاف پہلی فتح حاصل کریں۔
دوسری جانب پاکستان کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرتی ہے تو وہ آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گی۔