ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد عالمی ٹیبل پوائنٹس پر پاکستانی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر آگئی
جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا اور بھارت ہیں۔
آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 113.483 کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 113.286 کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 112.683 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔