سعودی سفیر کی پاکستانی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گرین شرٹس کوون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
ٹویٹ میں سعودی سفیر کا لکھا کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت، کرکٹ ٹیم اور عوام کو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ  میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام شعبوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔