اب امام الحق نے پانچویں میچ سے قبل  یہ پیغام دیا ہے۔ فائل فوٹو
اب امام الحق نے پانچویں میچ سے قبل  یہ پیغام دیا ہے۔ فائل فوٹو

اللہ دیکھ رہا ہے، امام الحق کی ذو معنی ٹوئٹ

کراچی: پاکستانی بیٹر امام الحق کی ذو معنی ٹوئٹ  نے کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع کر دی۔

ٹوئٹر پر  جاری بیان میں کرکٹر امام الحق نے لکھا کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیےکسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بیٹر امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا جس کے بعد اب امام الحق نے پانچویں میچ سے قبل  یہ پیغام دیا ہے جبکہ انہیں آج بھی نہیں کھلایا گیا ہے۔