نیوزی لینڈ نے پاکستان کے آگے 300رنز کا ہدف رکھ دیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کے خلاف  پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیدیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 ، محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا