کراچی کیلئے 19 سال بعد ایتھوپیا ایئر کی پروازیں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایتھوپین ائیرلائن نے پاکستان کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی آنے والی پرواز کی استقبال کی تیاریاں مکمل کیں ۔ علی الصبح ادیس سبابا سے کراچی آنے والی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ اور کابینہ وزراء نے فلائٹ میں ایتھوپیا کے معززین کا استقبال کیا۔ایتھوپین وفد میں حکومتی، کاروباری نمائندے و سرمایہ کار شامل تھے ۔ایتھوپین ائرلائین کراچی کے لئے ہفتہ وار چار فلائیٹس آپریٹ کرے گی۔

یار رہے کہ ایتھوپیا نے کراچی کیلئے پہلی بار جولائی 1966 میں براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا، جو دسمبر 1971 تک جاری رہا جس کے بعد جون 1993 سے جولائی 2004 تک سروس دوبارہ جاری رہی۔