لالیگا لیگ کا ٹائٹل بارسلونا نے اپنے نام کر لیا

بارسلونا(اُمت نیوز)سپینش فٹ بال لیگ ’لالیگا‘ کو بارسلونا نے فتح کر لیا۔ بارسلونا نے حریف ٹیم سپانیول کو ہوم گراؤنڈ پر 4-2 سے شکست دی، بارسلونا نے ہوم ٹیم کے خلاف ابتدائی بیس منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی، بارسلونا کی برتری میچ کے آخر تک برقرار رہی، ابھی پہلا ہاف بھی نہ ہوا تھا کہ لیوان ڈاؤسکی نےاپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔ دوسرے ہاف میں 53 ویں منٹ میں بارسلونا کے کندے نے گول سکور کر کے چار صفر کی برتری حاصل دلا دی۔ بعد ازاں سپانیول نے فائیٹ بیک کرتے ہوئے دو گول سکور کیے لیکن بارسلونا پھر بھی 4-2 سے فتح یاب ہوئی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں لیونل میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد بارسلونا پہلی بار کسی فائنل میں فاتح رہی۔