پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا۔
پاکستان کپ 13 میچز پر مشتمل ہوگا، جو 2 مرحلوں میں کھیلا جائے گا ، 4 ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ 3 ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 4 جون کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں ہونیوالے ایمر جنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں مدد دینا ہے ، پہلےمرحلے میں ویمنزایمرجنگ ایشیاکپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک سٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی ، بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ، چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنا مائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
4 ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹوئنٹی میچز 19 سے 21 مئی تک حنیف محمدہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اورسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ، 23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں 50 ا وورز پرمشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہوں گی۔