پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی(امت اسپورٹس ) پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے کراچی میں ہوگا۔ پاکستان کپ 13 میچز پر مشتمل ہوگا، جو 2 مرحلوں میں کھیلا جائے گا ، 4 ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ 3 ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 4 جون کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں ہونیوالے ایمر جنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں مدد دینا ہے ، پہلےمرحلے میں ویمنزایمرجنگ ایشیاکپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک سٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی ، بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ، چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنا مائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔