زمبابوے سلیکٹ سے شکست،پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کا بیان آگیا

ہرارے(اُمت نیوز)پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
زمبابوے سلیکٹ کے خلاف دوسرے میچ میں پاکستان شاہینز کی شکست کے بعد اعزاز چیمہ نے کہا کہ نئی بال سے بولرز نے اچھی بولنگ کی، اسپنرز نے بھی اچھی بولنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 163 پر 9 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر ہمیں دوسری ٹیم کو فوراً آؤٹ کرنا چاہیے تھا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کھلاڑی یہاں سے کم بیک کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی جہاں اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔