پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کراچی پہنچ گئے

کراچی (اُمت نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کراچی پہنچ گئے۔ مارک کولز کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔
مارک کولز ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں جاری 4 ٹیموں کے ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔


مارک کولز نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تحت 23 برس سے کم عمر ویمن کرکٹرز کیلئے 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والا پہلا ایمرجنگ ایشیا کپ ان کا پہلا ٹاسک ہوگا۔
مارک کولز کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس آکر بہت خوش ہیں اور کراچی میں جاری نیشنل ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پرجوش ہیں۔