کراچی میں عمران خان کے نام سے منسوب کرکٹ گراؤنڈ سیل

کراچی(امت نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کے نام سے منسوب کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کو خود ساختہ نام سے منسوب کیا گیا اور سرکاری زمین کو کمرشل بنیاد پر ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

انتظامیہ نے کہا کہ گراونڈ میں اہل محلہ کو جانے کی بھی اجازت نہیں تھی، اس سلسلے میں انہوں نے درخواست جمع کروائی تھی، لہٰذا گروانڈ اب عام عوام کے لئے کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف عالمگیر خان نے تعمیر کرایا تھا۔