پاکستان ویمنزکپ:گیند لگنے سے خاتون امپائرزخمی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کپ 2023ء میں بلاسٹرز اور اسٹراٸیکرز کے میچ کے دوران گیند لگنے سے فیلڈ امپاٸر   زخمی ہوگئیں۔

کراچی میں جاری پاکستان ویمنز کپ 2023ء کے سلسلے میں بلاسٹر اور اسٹرائیکرز کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران فیلڈ امپائر صدف شمس کے لگائے گئے شاٹ پر گیند لگنے سےامپائر رفعت  زخمی ہوگئیں

رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون امپائر رفعت کو گراؤنڈ سے اسٹریچر کے ذریعے منتقل کیا گیا

رپورٹ کے مطابق بیک اپ امپائر نہ ہونے کی وجہ سے میچ ریفری نے فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیئے۔