پی سی بی کوچنگ اسٹاف

عبدالرزاق نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی

لاہور(امت نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے بابراعظم کی جگہ نیا کپتان مقرر کرنے کی مخالفت کردی ۔ کہا کہ بابر اعظم کو  فری ہینڈ دینا چاہئے

ماضی کے معروف آل راؤنڈر نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے کہا کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانا ٹیم کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

بابراعظم کو اختیارات دیے جائیں اگر انہیں بااختیار نہ بنایا گیا تو نتائج خراب ہوسکتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ کو انہیں فری ہینڈ دینا چاہئے، اور انہیں کپتانی سے ہٹانے سے  متعلق جو خبریں گردش کررہی ہیں انہیں ختم ہوجانا چاہئے ۔

43 سالہ سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر قومی ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتی ہے تو  بابراعظم کی کپتانی سے  منسلک تمام تنازعات ختم  ہوجانے چاہیئں۔