رونالڈو کے سجدہ کرنے کے فعل کو خوب سراہا بھی گیا۔ فائل فوٹو
رونالڈو کے سجدہ کرنے کے فعل کو خوب سراہا بھی گیا۔ فائل فوٹو

گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سجدہ ریز ہوگئے

ریاض:  پرتگال کے لیجنڈری فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اپنی کلب ٹیم النصرکے میچ کے دوران گول  کرنے کے بعد سجدہ ریز ہوگئے۔

گزشتہ روز سعودی پرو لیگ میں الشباب کلب کے خلاف شاندار فاتح گول کرکے رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کو 2-3 سے فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر کلب کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔ گول کرنے کے بعد رونالڈو کوان کے ساتھیوں نے گھیرلیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس موقع پر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر سجدے کے انداز میں اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی پھر واپس اٹھ کر اپنے روایتی انداز میں گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کی سجدہ کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس پر فٹبال شائقین کی جانب سے رونالڈو کے سجدہ کرنے کے فعل کو خوب سراہا بھی گیا۔

خیال رہے کہ کرسٹیانیو رونالڈو ایک کیتھولک عیسائی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ النصر فٹبال کلب میں شمولیت کے بعد سے وہ مسلم ملک سعودیہ عرب کی ثقافت سمیت مذہبِ اسلام میں بھی کافی دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔