لنک روڈ سرکاری اراضی پرقبضہ،گوٹھ کی تعمیرجاری،ڈی سی،مختیار کار لاعلم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لنک روڈ کے قریب سرکاری زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ، گوٹھ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل اور سپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ، جوریجی نکلاس 374 سب ڈویژن بن قاسم میں سرکاری اراضی پر راتوں رات الو جوکھیو گوٹھ کے نام سے قبضہ کیا جارہا۔ محکمہ ریونیو کے ساتھ حد کی پولیس اور تجاوزات کا قابضین کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر، مختیار کار اور عملے نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

مذکورہ اراضی کے ساتھ ججز اور وکلاء کی سوسائٹی بھی ہے تاہم جب انہوں نے تعمیرات کی معلومات حاصل کی تو قابضین نے پشتو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سردار کی زمین ہے، جس کی تعمیرات کررہے ہیں.

کاغذات کا سردار ہی بتاسکتا۔ریونیو ریکارڈ کے مطابق 50 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین بھی بعض اداروں کو الاٹ کی گئی ہے۔ ملیر میں الو جوکھیو گوٹھ کے نام سے یہ تیسرا گاوں بنایا جارہا جبکہ اس سے پہلے 2 گوٹھ ایک ہی نام سے لینڈ مافیا کے کارندہ بناچکے ہیں۔