سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع، دفعہ 144 نافذ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات شروع ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گیارہویں جماعت کےامتحانات 21 جولائی تک منعقد ہوں گے، امتحانی مراکز کے اندر اور اطراف غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر پابندی ہو گی۔

امیدوار ایڈمٹ کارڈ دکھا کر امتحانی مراکز میں داخل ہو سکیں گے۔موبائل فون، خواتین کے پرس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر غیرضروری سامان امتحانی مرکز میں لے جانے پر پابندی ہو گی، امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی ہوگی۔