کینیڈا: گوریلوں کو فون پر ویڈیوز نہ دکھائیں،چڑیا گھرکی شہریوں سے اپیل

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) کینڈا ٹورنٹو میں موجود ایک چڑیا گھر نے  زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ گوریلوں کو فون  پرویڈیوز دکھانا بند کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر نے گوریلوں کے حصے کی دیوار کے باہر ہدایتیں چسپاں کیں جس میں زائرین سے گوریلوں کو فون پر تصاویر یا ویڈیوز نہ دکھانے کی ہدایات درج تھیں۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے  فون کی اسکرین پر کچھ نامناسب مواد بھی ہو سکتا ہے اورگوریلوں میں ان کے تعلقات اور رویے کو متاثر کر سکتا ہے۔

چڑیا گھر میں جانوروں کے طرز عمل کی دیکھ بھال کرنے والی ہولی روس نے کہا کہ ہم نے ابھی تک گوریلوں  کے طرز عمل میں کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں کی ہے لیکن حکام اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جانوروں کی زندگیاں زیادہ سے زیادہ ’قدرتی ‘رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ گوریلے گوریلے ہی رہیں اور جب ہمارے مہمان چڑیا گھر میں آئیں  تو ہم چاہتے ہیں کہ وہ گوریلوں کے ساتھ جُڑنے کیلئے ان کو  قدرتی حالت میں دیکھیں۔

چڑیا گھر کے عملے نے بتایا کہ 2009 میں پیدا ہونے والا نصر نامی ایک گوریلا فون پر زیادہ ویڈیوز دیکھنے لگ گیا تھا۔ اس سے متاثر ہوکر اگر وہ  کوئی غیرمعمولی عادت اختیار کر لیتا تو اس سے اس کی زندگی متاثر ہوسکتی تھی۔ فون کی اسکرین پر کچھ نامناسب مواد بھی ہو سکتا ہے اورگوریلوں میں ان کے تعلقات اور رویے کو متاثر کر سکتا۔