ہاشم مگسی کے ساتھی شہزاد متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور وقوعے کے وقت مسلح تھا۔ فائل فوٹو
ہاشم مگسی کے ساتھی شہزاد متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور وقوعے کے وقت مسلح تھا۔ فائل فوٹو

منگھوپیرمیں پولیس نے دبئی پلٹ نوجوان مارڈالا،اہلخانہ کا لاش سمیت دھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس گردی کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا،دبئی سے کراچی آنے والے ہاشم کو پولیس ناکے پرقتل کردیا گیا،مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی،اہلخانہ نے لاش سمیت قلندریہ چوک پردھرنا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیرچنگی موڑپرپولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے،ہاشم نارتھ ناظم آباد بلاک ایس خلیل آباد کا رہائشی تھا،پولیس کے مطابق مقتول ہاشم پراے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی،واقعے کے وقت اے وی ایل سی کی موبائل پرسادہ لباس 4 پولیس اہلکارتھے،پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم اپنے دوست شہزاد کیساتھ گزشتہ دوپہر 12 بجے شاہ نورانی مزارپرگیا تھا،رات 9 بجے واپسی پرمنگھو پیرروڈ پہنچا تو پولیس نے ہاشم کو رکنے کا اشارہ کیا۔

واقعے کے وقت ہاشم کا دوست شہزاد موٹرسائیکل چلارہا تھا،نہ رکنے پرپیچھے سے اے وی ایل سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی اورہاشم کو کمرپرگولی لگی جو سینے سے پارہوکرشہزاد کی کمرمیں لگی،ہاشم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا جبکہ شہزاد جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد کے بیان کے مطابق ہاشم 25 منٹ تک سڑک پرتڑپتا رہا،ہاشم ایک ماہ قبل اپنی شادی کے سلسلے میں دبئی سے آیا تھا،اے وی ایل سی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث اہلکاروں سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرنیکی کوشش کررہے ہیں،اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ مقتول کو گشت پرمامورپولیس اہلکاروں نے روکنے کے دوران گولیاں ماریں،مقتول کے ماموں رستم کا کہنا ہے کہ ہاشم 15 سال سے زائد عرصے سے دبئی میں مقیم تھا اورشادی کیلئے کراچی آیا تھا۔

مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوروہ اپنے دوست کیساتھ نورانی زیارت کیلئے گیا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق چنگی پراے وی ایل سی پولیس کا ناکہ لگا ہوا تھا،ناکے پرموجود پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں،علاوہ ازیں مقتول ہاشم کی لاش کے ہمراہ اہلخانہ اورعلاقہ مکینوں نے قلندریہ چوک پردھرنا دیا اورہاشم کے قتل میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،مقتول کے اہلخانہ اورعزیزواقارب کا کہنا تھا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا احتجاج جاری رکھیں گے اورہاشم کی تدفین جب تک نہیں کرینگے جب تک قاتل گرفتارنہیں ہوتے،اعلیٰ پولیس افسران نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کی شناخت کرلی گئی ہے اورانہیں جلد گرفتارکرلیا جائیگا۔