امریکی خاتون نے شوہرڈھونڈ کر دینے پر ہزاروں ڈالرز کا انعام رکھ دیا

نیو یارک : امریکی خاتون کو شادی کیلئے شوہر کی تلاش، ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ امریکی خاتون ابو ملی کولسن مختلف ڈیٹنگ ایپس استعمال کر کے تھک چکی ہے، انہوں نے بالواسطہ اور مختلف ایپس کے ذریعے لوگوں سے ملاقات کی کوشش توکی تاہم انہیں شادی کیلئے کوئی خاص نہ بھایا۔

اب خاتون نے ٹک ٹاک پر شادی کیلئے شوہر تلاش کرنے پر فالورز سے مدد مانگ لی اور شوہر ڈھونڈ کر دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ہونے والے شوہر کیلئے کچھ شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی حس مزاح برطانوی ہو، جبکہ بچوں، کھیلوں اور جانوروں سے محبت کرنے والا انسان ہو۔

ریکی خاتون نے یہ بھی کہا کہ ان کا شوہر نشہ آور استعمال نہ کرتا ہو۔ ایو ٹلی کولسن نے کہا کہ سیاسی ومذہبی نظریات اور قومیت ان کیلئے اپنی اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی بات انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے کی لیکن اب وہ اس بات کو سب کے سامنے کر رہی ہیں۔ خاتون نے پیشکش کی کہ اگر کوئی میری کسی ایسے شخص سے ملاقات کرائے جو مجھے پسند آجائے اور میں اس سے شادی کر لوں تو میں ملوانے والے کو 5 ہزار ڈالر بطور انعام دوں گی۔

امریکی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کویڈ کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں تبدیلی رونا ہو چکی ہے، مرد حضرات براہ راست ملاقات کیلئے نہیں آتے، جبکہ ایپ پر وہ اتنے سنجیدہ نہیں ہوتے۔ ابو علی کولسن نے مزید کہا کہ وہ شادی کے بندھن میں زیادہ مدت نہیں رہ سکتی اور ہو سکتا ہے کہ 20 سال کے بعد میں شوہر کو طلاق دے دوں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ یاد رہے کہ امریکی خاتون پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی ہے اور انکے ٹک ٹاک پر لگ بھگ 1 لاکھ فالوورز ہیں ۔