کنری:خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش،5 بچے جاں بحق

کنری:بسٹاں کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ، پیدا ہونے والے تین لڑکے اور دو لڑکیاں وفات پاگئیں ،ایک بچی آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں واقع کے کے ایف اسپتال میں کنری کے علاقے بسٹاں کی رہائشی خاتون ریکھا لچھمن مالھی کےہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کا نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل تھے۔

پیدا ہونے والے چھ بچوں میں سے دو بچے رات اور تین بچے صبح فوت ہو گئے ۔چھ بچوں میں سے صرف ایک بچی زندہ ہے۔فوت ہونے والے بچوں میں تین لڑکے اور دو بچیاں کمزوری کے باعث فوت ہوئے جبکہ آخری بچی بھی انتہائی کمزور ہے اس کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی والدہ کی صحت بہتر ہے اور اس کی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔